اسلام آباد، وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے چالیس پیسے کا اضافہ کردیا، اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے چالیس پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی
حکومت نے عید سے قبل ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے چالیس پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔