Jul 16, 2021 02:21 pm
views : 202
Location : Domestic Place
Tashkent- Afghanistan situation directly affected Pakistan: PM Imran
اسلام آباد، اسلحے کے زور پر افغان مسئلے کا حل نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں اب طالبان کیوں امریکا کی بات مانیں گے جب افغانستان سے فوجیوں کا انخلاء ہورہا ہے
وزیرِاعظم عمران خان دورۂ ازبکستان کے دوسرے دن وسطی اور جنوبی ایشیاء کے ممالک کے درمیان ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر پہنچے جہاں ازبکستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔
کانفرنس سے وزیرِاعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب امریکا کے سب سے زیادہ فوجی افغانستان میں تھے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیئے تھی، اب طالبان کیوں امریکا کی بات مانیں گے، جب افغانستان سے فوجیوں کا انخلاء ہو رہا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ گوادر پورٹ پر معاشی سرگرمیاں 2019ء سے شروع ہیں، خطے کی امن و سلامتی سب سے اہم ہے، افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ہماری ترجیح افغانستان میں استحکام ہے، افغانستان میں بدامنی کاا ثر پاکستان میں بھی ہوتا ہے، گوادر پورٹ پر معاشی سرگرمیاں 2019ء سے شروع ہوئیں۔سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، امید کرتے ہیں کہ سی پیک علاقائی روابط میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان میں دہشت گردی سے 70 ہزار سے زائد جانیں قربان ہوئیں، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر ازبکستان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔