Jul 16, 2021 03:00 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Islamabad- You are safe even with a single dose of vaccine, Asad Umar
اسلام آباد، ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں، اسد عمر کہتے ہیں ملک بھر میں ایک دن میں ویکسی نیشن کی تعداد پانچ لاکھ ہے
ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہےاسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 8 فیصد رہی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں، جن کو ویکسی نیشن کے بعد کورونا ہوجاتا ہے وہ خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہیں گے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک دن میں ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ ہے، اعداد و شمار کے مطابق ویکسی نیشن لگوانے سے واضع فرق آیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کورونا کا خطرہ کم ہوگا۔
اسد عمر نے کہاکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ 3 فروری سے اب تک ہمارے پاس 4 لاکھ 9 ہزار کیسز آئے ہیں، ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل بھی کرنا ہے اور ویکسین بھی لگوانی ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، خدارا ماسک لازمی پہنیں۔