راولپنڈی، افغانستان کے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کہتے ہیں حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہورہی ہے
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےسارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں، حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہورہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان علاقائی سیکیورٹی ، تجارت کے لیے اور خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کررہاہے۔
دہشت گردی کےسارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایاجارہاہے، پاکستان نے موقف واضح طور پر پیش کیا ہے، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالا ت بہتر نہیں ہوسکتے۔