Jul 16, 2021 07:38 pm
views : 200
Location : different Areas
Meteorological Department forecasts more rains in Karachi
کراچی، محکمہ موسمیات کی کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی،شدید بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ، پشین میں بارش سے کچے مکان کی چھت گرگئی، والد اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی درمیانی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف
میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد میں آج بھی درمیانی اور تیز
بارش کا امکان موجود ہے، مون سون کا سبب بننے والے سسٹم کی شدت برقرار ہے
جس کی وجہ سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے تاہم بارش کا
سلسلہ اگلے مرحلے میں بتدریج کمزور ہونا شروع ہوگا، کمزور پڑنے کے بعد مون
سون سسٹم عمان کی جانب منتقل ہونے کی توقع ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد
کرنٹ لگنے کے تین مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کرنٹ لگنے کے
واقعات گلشن اقبال، شیر شاہ شاہین ہوٹل اور حسین آباد میں پیش آئے۔
دوسری
جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ
بارش گلشن حدید میں 70ملی میٹرریکارڈ کی گئی، پی اے ایف بیس فیصل میں 37
ملی میٹر، پی اے ایف مسرور میں 36 ملی میٹر، ناظم آباد میں 35 ملی
میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سرجانی اور اولڈ ائیرپورٹ پر 27 ملی
میٹر، نارتھ کراچی 20.4 اور کیماڑی میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی سب
سے کم بارش یونیورسٹی روڈ میں 13.3ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
بلوچستان میں
پشین کے علاقے بوستان میں کلی ریگی کے مقام پر طوفانی بارش اور ہواؤں کی
وجہ سے گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں
بحق ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بوستان لیویز جائے وقوع پر پہنچی اور
امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں سے پانچ افراد کی لاشیں نکالیں اور
سول اسپتال پشین منتقل کردی گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں
محمد داوٴد اور ان کے چار بچے شامل ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔
بچوں
کی عمر 4 سے 9 سال کے درمیان تھی۔ محمد داؤد ایک کچے مکان میں رہ رہے تھے
کہ بارش کی وجہ سے گھر کے ایک کمرے کی خستہ حال چھت ان پر اور ان کے بچوں
پر گرگئی۔