Jul 17, 2021 01:29 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,783 coronavirus cases, 39 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز ہوگیا، مہلک وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انتالیس جانیں لے لیں، ایک ہی روز میں دو ہزار سات سو تیراسی نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 890، سندھ میں 3 لاکھ 54 ہزار 103، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 293، بلوچستان میں 28 ہزار 884، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 288، اسلام آباد میں 84 ہزار 399 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 865، سندھ میں 5 ہزار 697، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 380، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 319، گلگت بلتستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 598 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔