Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 17, 2021 02:40 pm views : 214

Location : Domestic Place

Islamabad- Perpetrators of Dasu bus tragedy will be brought to justice: Sh Rashid
  • Urdu

اسلام آباد، داسو واقعے کی تحقیقات تکمیل کے قریب ہے، وزیرداخلہ کہتے ہیں کوئٹہ سرینہ چوک واقعے میں بھی داسو واقعے میں والے عناصر ملوث ہیں

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ داسو واقعے کی تحقیقات تکمیل کے قریب ہے۔واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت بے نقاب کریں گے، سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو قراقرم ہائی پر حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد جان کی بازی ہارگئے، حادثے میں 9 چائنیز بھی جاں بحق ہوئے، اس حوالے سے وزیراعظم نے چائنیز ہم منصب سے بھی بات کی، چین نے اپنے باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی استدعا کی ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو چائنیز کی سیکورٹی کو مذید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے، عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  میری چائنیز سفیر سے آج فون پر بات ہوئی، ہم نے بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا، چین کی تحقیقاتی ٹیم نے جائےحادثہ کا دورہ کیا ہے، چائیز ٹیم بھی تحقیقات کررہی ہے، داسو واقعی کی تحقیقات تکمیل کے قریب ہے، واقعہ جے سی سی اجلاس کوسبوتاژ کرنے کی کوشش تھی، کوئٹہ سرینہ چوک واقعے میں بھی یہی عناصر ملوث ہیں، چینی شہریوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم اور افغان صدر میں ملاقات کی تفصیل دفترخارجہ ہی بتا سکتاہے، افغانستان میں ہمارا کوئی پسندید ہ نہیں ، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے، کوشش ہے وہاں امن ہو، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے، بھارت کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، لیکن پاکستان کی سرزمین کو افغانستان کے اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، بارڈ مینجمنٹ کو وزارت داخلہ دے رہی ہے،  بارڈر پر تمام ادارے چوکس ہیں، کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، عمران خان نے امریکا سے کہہ دیا ہے کہ ڈومور کی جگہ اب نو مور ہے، جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کی بہت اہمیت ہے جو دن بدن بھررہی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved