Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 17, 2021 04:49 pm views : 207

Location : ISPR

Rawalpindi- Terrorist sleeper cells in Pakistan are feared to be reactivated, Pakistan Army spokesman
  • Urdu

راولپنڈی، پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے، ترجمان پاک فوج کہتے ہیں ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے

 ترجمان پاک فوج بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں ، پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی،افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا، خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،  امریکا  کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تیاری کر رکھی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے، بلوچستان میں شدت پسند گروپوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے، ہم نے دہشتگردی کی طویل جنگ لڑی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں آپریشن کیے، اس میں بے مثال کامیابیاں ملیں، ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کیلئے ہم نے بہت تیاری کی ہے، پاک افغان بارڈر پر 90 فیصد باڑ لگا چکے ہیں،  پاک افغان سرحد  پر تمام غیر قانونی پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے،  بارڈر پر جدید بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی کی گئی ہے، قبائلی اضلاع میں پولیس اور لیویز کی تربیت کی نگرانی فوج کر رہی ہے،  ایف سی کی استعداد کار میں بھی بے مثال اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 150 سے زائد دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں ، آپریشن بھی ہو رہے ہیں جن میں اب تک 42 دہشتگردوں کو مار چکے ہیں،  پاکستان میں تمام نو گو ایریاز ختم کر دیئے،  آپریشن جارہانہ انداز میں کر رہے ہیں، اور دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، افواج پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر طرح تیار ہے، ہمارے جوان دہشتگردوں کو ختم کیے بغیر دم نہیں لیں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved