Jul 17, 2021 05:00 pm
views : 213
Location : Domestic Place
A large number of camels from abroad including Turkey reached Karachi for sacrifice
ترکی سمیت بیرون ممالک سے قربانی کیلئے اونٹوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ گئی، شہر قائد میں نجی این جی او کے تحت عید کے تیسرے روز اونٹوں کی سب سے بڑی قربانی کی جائے گی
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سنت ابراہیمی کے فریضے کی ادائیگی کیلئے سینکڑوں فرزندان توحید بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
قربانی کے فریضے کی انجام دہی پر مامور ایک نجی این جی او کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے ہر سال پاکستان کی سب سے بڑی اونٹ کی قربانی کی جاتی ہے۔ جس کے بعد قربانی کا گوشت مستحقین کے گھروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے این جی او کے رہنماء عون عباس کا کہنا تھا کہ
مخیر حضرات کی جانب سے نجی این جی او کو پورے پورے جانور لوگوں میں تقسیم کرنے کی غرض سے قربانی کے لئے دیئے جاتے ہیں۔
اونٹوں کی قربانی کے حوالے سے این جی او کے کارکن محمد دانیال کا کہنا تھا کہ
قربانی کے لئے بیرون ممالک سے لائے جانے والے اونٹوں کو دیکھنے کیلئے لوگ جوق درجوق آتے ہیں۔
قربانی کے جانور کو دیکھنے کیلئے آنے والے ایک شہری محمد شہزاد کا کہنا تھا کہ
خیال رہے کہ یہ قربانی عید کے تیسرے روز کی جاتی ہے جہاں ہر مسلک کے علمائےکرام جانوروں کو اپنے ہاتھوں سے نہارتے ہیں۔