Jul 18, 2021 09:34 pm
views : 215
Location : Different Places
Islamabad- Coronavirus shows no signs of slowing as Pakistan reports over 2,600 cases in a day
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ
ملک
بھر میں عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ
ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2607 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں
سے 2607 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے
مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 989,275 ہوگئی ہے جن میں سے 919,163 مریض شفایاب
ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 21 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس
طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781
ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔