Jul 18, 2021 09:35 pm
views : 250
Location : Different Places
Karachi- Housefull at knife sharpening points
چاقو چھریاں تیز کرنے والوں کے پاس ہاؤس فل ہوگیا
کراچی کے مختلف علاقوں میںمیں بڑی عید کیلئے جانوروں کی خریداری جاری ہے دوسری طرف چھریاں چاقو تیز کرنے والوں نے بھی کمر کس لی۔ لوگ جوش و خروش سے بڑی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔شہر قائد میںمیں عید قرباں کی گہما گہمی جہاں مویشی منڈیوں میں رونقیں لگ گئیں وہیں چاقو چھریاں تیز کرنے وا لے بھی سر گرم ہوگئے۔
چھری چاقو تیز کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں معمول سے زیادہ کام ہوتا ہے۔ معیاری کام کے دام بھی معیاری وصول کرتے ہیں
محمد عامر کا کہنا تھا کہ پرانا لوہا نئے کی نسبت ذیادہ بہتر ہوتا ہے اس لئے یہاں تیز کروانے آتے ہیں،عید سے پہلے انکے پاس ہاؤس فل ہوتا ہے لیکن پھر بھی تعاون کرتے ہیں
قمرالدین کا کہنا تھا کہ نیا اوزار خرید نہیں سکتے اسی وجہ سے پرانے کو دھار لگوارہے ہیں۔
محمد حسین کا کہنا تھا کہ نیا سامان مہنگا ہے پرانے سامان سے سستے میں کام چلا لیتے ہیں۔
چھریاں تیز کرنے والے دکاندار ارشدعلی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کام ہے لیکن جو لوگ عین وقت پر آتے ہیں اس سے پریشانی ہوتی اسی وجہ سے کام لینا بند کردیا ہے،کوشش ہے کہ مناسب ریٹ لیں لیکن نیا سامان بہت بہنگا ہے
حسن مہدی کا کہنا تھا کہ کام تو ٹھیک ہے پر لاکڈاؤن کی وجہ سے ڈسٹرب ہوئے ہیں،اوزار تیز کرنے کا سامان بھی مہنگا ہوا ہے،آٹھ بجے سب بند کرنا پڑتا ہے اور گھروں سے کام کرتے ہیں۔