عید قرباں کی آمد سے قبل مہنگائی کا طوفان
عید قرباں کی آمد کے باعث ٹماٹر، لیموں، سبز مرچ، لہسن، ادرک اور دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہوگئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دکانداروں کو ریٹ لسٹیں فراہم کی ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔دکانداروں کا یہ مؤقف ہے کہ انہیں مارکیٹ سے مہنگی سبزیاں ملتی ہیں اور وہ انہیں سستی میں فروخت نہیں کرسکتے ہیں۔
دکاندار مزمل کا کہنا تھا کہ ہمیں منڈی سے ہی مال مہنگا مل رہا ہے،عید کی وجہ سے سبزیوں کی مانگ میں اضافہ بھہ ہوتا ہے،حکومتی ریٹ لسٹ پر سبزی بیچنا ناممکن ہے
رستم خان کا کہنا تھا کہ مسلمان ملک میں تہوار کے موقع پر منگائی افسوسناک ہےحکومت کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔
سلمان نجمی کا کہنا تھا کہ حکومت اگر غریوب کا سوچے تو ملک ٹھیک ہوجائیگا،پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھ جائیگی۔