Jul 18, 2021 09:39 pm
views : 221
Location : Lahore/Karachi
Lahore- Significant increase in prices of sacrificial animals in a cattle market
مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری جاری، شہریوں کو جانورمہنگے ہونے کا شکوہ
عید
الاضحیٰ پر قربانی کیلئے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری جاری ہے
جبکہ شہریوں کی جانب سے جانور مہنگے ہونے کا شکوہ کیا جارہا ہے۔
عیدالاضحی
قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رونقیں لگ گئیں۔ جانوروں کی خرید و فروخت
کے لئے داؤ پیچ استعمال ہونے لگے۔ یہ صورتحال سگیاں مویشی منڈی میں اونٹوں
کی خرید و فروخت میں بھی کافی زیادہ نظر آتی ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ بیوپاری قیمت کئی گنا زیادہ بتاتے ہیں۔ بھاؤ تاؤ مجبوری ہے بڑے جانوروں کی قیمت بھی زیادہ مانگتے ہیں۔
جہاں
شہری جانوروں کی قیمتوں سے پریشان ہیں وہیں صاحب استطاعت لوگ ان خوبصورت
اور مہنگے جانوروں کو اپنے گھر خرید کر لے جارہے ہیں۔
کراچی میں عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں تیزی آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد منڈی پہنچنا شروع ہوگئی۔
شہر میں قائد میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد سودوں میں تیزی آگئی ہے، بیو پاریوں اور خریداروں میں بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مویشی منڈی میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے، جبکہ خریداروں کا کورونا سرٹیفکیٹ بھی چیک نہیں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے ملک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔