Jul 19, 2021 12:35 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,452 new coronavirus cases, 30 deaths
اسلام آباد، کورونا وائرس سے مزید تیس افراد جاں بحق ہوگئے، فعال کیسز کی تعداد اڑتالیس ہزار آٹھ سو پچاس ہوگئی
جان لیوا
وائرس سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے بعد عوام میں
تشویش کی لہر دوڑ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید تیس
افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22ہزار
811تک پہنچ گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ نو پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔
این
سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار 850 ہے، مجموعی
کیسز کی تعداد 9لاکھ 91ہزار 727ہو گئی۔ پاکستان میں 2ہزار 452 نئے کیسز
رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 20ہزار 66افراد صحت یاب ہوئے۔
اعدادو شمار کے
مطابق پنجاب میں 3لاکھ 50ہزار 618، سندھ میں 3لاکھ 56ہزار 929، خیبر
پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 818، بلوچستان میں 29ہزار 110 اور اسلام
آباد میں 84ہزار 722 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 22ہزار 116 اور
گلگت بلتستان میں 7ہزار 414افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔