Jul 19, 2021 03:06 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- Modi government's policy poses serious threat to peace in region: Fawad Chaudhry
اسلام آباد، فواد چوہدی نے خطے کے امن کیلئے مودی حکومت کی پالیسی کو خطرہ قرار دیدیا، حماد اظہر کا کہنا ہے بھارت نے فیٹف کو سیاست کا نشانہ بنا کر مجروح کیا
وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون تیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔مودی حکومت کی پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اس کی تصدیق کرتا ہے جو پاکستان عرصے سے کہہ رہا ہے۔بھارت فیٹف میں تکنیکی پیش رفت اور اسے سیاست کا نشانہ بنا کر مجروح کر رہا ہے۔
حماد اظہر نے کہاکہ ہماری ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پیش رفت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ،پاکستان جلد اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کر لے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف کیا ہے، ان کے بیان نےایف اےٹی ایف میں پاکستان مخالف منفی کردار پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کی ہے۔