Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 19, 2021 04:00 pm views : 221

Location : Haveli

Haveli- Imran Khan wants to make Kashmir a province of Pakistan by bringing in a PM of his choice, says Maryam
  • Urdu

حویلی، پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے، مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے۔
آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اقوام متحدہ میں برہان وانی کا مقدمہ لڑا، نواز شریف آزاد کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ لڑیں گے، ہم سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ حق کیلئے سامنے آکر مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ اتنا ہی وفادار ہے، نواز شریف نے دشمن کے 5 دھماکوں کےجواب میں 6 دھماکے کیے، بھارت سن لے کہ ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ تمام تر سرکاری پیسے خرچ کرنے کے باوجود باغ میں عمران خان کے جلسے میں کوئی نہیں آیا، باغ والوں نے عمران خان کے جلسہ میں نہ جا کرانہیں مسترد کر دیا، نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہِیں، جس نے رشوت دی وہ آج عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، باغ میں تحریک انصاف کےامیدوار تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، باغ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے ایک افسر کو ایک ارب کی رشوت دی۔  مجھے خوشی ہے کہ میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہِیں گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، عمران خان اپنی مرضی کا وزیر اعظم لا کر کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے، جعلی لیڈر، جعلی ووٹ، جعلی منصوبے اور جعلی دعوے کرنے والے یاد رکھیں کہ آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی دعوی نہیں چلےگا۔ ککشمیریوں کا مقدمہ عمران خان کو کیا لڑنا ہے، وئی ایک ہمسایہ ملک بتادیں جو اس نااہل حکومت کے ساتھ کھڑا ہو، عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی  یہ ہے کہ  چین نے سی پیک پر کام بند کردیا ہے، نواز شریف کے دور میں سرمایہ کاری لانے والا چین اب تحقیقاتی  ٹیمیں بھیج رہاہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved