Jul 20, 2021 01:28 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,145 coronavirus cases, 37 deaths in 24 hours
کراچی،کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، مہلک وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سینتیس انسانی جانیں لے لیں جبکہ ایک ہی روز میں دو ہزار ایک سو پینتالیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 58 ہزار 176، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 962، بلوچستان میں 29 ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 510، اسلام آباد میں 84 ہزار آٹھ سو بیالیس جبکہ آز کشمیر میں بائیس ہزار ایک سو بانوے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار 282 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 21 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 697 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 892، سندھ میں 5 ہزار 737، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 391، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 319، گلگت بلتستان میں 120 اور آزاد کشمیر میں 602 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔