Jul 20, 2021 02:40 pm
views : 200
Location : Domestic Place
Lahore- Shameful Indian role in FATF has been exposed, Governor Punjab
لاہور، ایف اے ٹی ایف میں شرمناک بھارتی کردار بے نقاب ہوچکا، گورنر پنجاب کہتے ہیں بھارت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار ہے
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت دہشت گردوں اورامن دشمنوں کا سہولت کار ہے، ایف اےٹی ایف میں شر مناک بھارتی کرداربےنقاب ہوچکا، پاکستان کی ترقی وامن استحکام بھارت سےہضم نہیں ہورہا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کاپاکستان سےمتعلق بیان بھارت کااصل چہرہ عیاں کررہا ہے ، پاکستان نے پہلےبھی بھارت کےعزائم کوناکام بنایااب بھی بنائیں گے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کی دہشت گردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرناہوگی، خطے میں بھارت امن کیلئےسب سےبڑا خطرہ بن چکا ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں۔
خیال رہے بھارت نے پاکستان کیخلاف فیٹیف کےسیاسی استعمال کاخوداعتراف کرلیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ بھارت کی کوششوں سے پاکستان کو فیٹف نے گرےلسٹ میں برقرار رکھا ہے۔