Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 20, 2021 03:20 pm views : 208

Location : Skrdu

Skrdu- European paragliding team sets new record in Pakistan, ISPR
  • Urdu

سکردو، پاکستان میں یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے نیا ریکارڈ بنالیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پیراگلائیڈرز نے آٹھ ہزار چار سو سات میٹر بلندی پر پیراگلائیڈنگ کا یہ ریکارڈ قائم کیا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ یورپی پیرا گلائیڈنگ ٹیم نے پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔پیرا گلائیڈرز کی اس ٹیم میں آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی، پیرا گلائیڈرز نے 8407 میٹر بلندی پر پیرا گلائیڈنگ کا یہ ریکارڈ قائم کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دُنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 5 چوٹیاں پاکستان میں ہیں، 6 یورپی پیرا گلائیڈرز 25 مئی سے ہنزہ اور اسکردو میں موجود تھے۔ان پیرا گلائیڈرز کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے، جون کے مہینے میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہےکہ ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کر کے بلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا، پہلے عالمی ریکارڈ 8157 میٹر کا ہے، جبکہ اب یہ نیا ریکارڈ 8407 میٹر کا بنایا جا چکا ہے۔یہ ریکارڈ یورپی پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ نے اسکردو میں واقع بلتورو گلیشئر پر بنایا، پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اسکول اور فیزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی پریکٹس میں شریک رہے، پاکستان آرمی پیرا گلائیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی۔ان کے ساتھ حوالدار قاسم اور حوالدار مقیت بھی اس مہم میں شامل تھے، ٹیم نے 5 سے 6 ہزار میٹر بلند 4 مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیرا گلائیڈنگ کی۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت اور پاک فوج کا سہولتوں، سیکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کیا، اس عالمی ریکارڈ کی شہرت سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved