Jul 21, 2021 02:30 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,579 coronavirus cases, 40 deaths in 24 hours
کراچی، پاکستان بھر میں کورونا کے وار میں تیزی آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وباء نے مزید چالیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار آٹھ سو اٹھاسی ہوگئی
جان لیوا وائرس کےحملے جاری،ملک بھر میں مزید 40افراد انتقال کر گئے ۔ مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 888ہو گئی ،مثبت کیسز کی تعداد 6اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 51ہزار 529ہو گئی ،مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 96ہزار 451تک پہنچ گئی۔ کورونا کیسز میں پھر تیزی سی اضافہ ہو رہا ہے، مزید 2ہزار 579نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ 9لاکھ 22ہزار 34افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 51ہزار 345،سندھ میں 3لاکھ 59ہزار 824، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41ہزار 138،اسلام آباد میں 85 ہزار28 ، بلوچستان میں 29ہزار 242،آزاد کشمیر میں 22ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 535افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔