Jul 21, 2021 02:33 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Nation celebrated Eidul Adha with religious fervor
کراچی، پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، قربانی کا سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا
ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔
ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبات اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نے اپنے خطبات میں اسوہ ابراہیمی علیہ السلام اور دین اسلام میں قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ایک نمازی محمد رمضان کا کہنا تھا کہ
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کیلئے مختلف جانوروں کی قربانی کرتے رہے۔
ایک شہری ذیشان احمد
قربانی کا یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔