Jul 21, 2021 02:33 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Islamabad- No nation can aspire to achieve progress without sacrifices, say President, PM
اسلام آباد، وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم کہتے ہیں حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نماز عیدالاضحیٰ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی۔ بعد ازاں وہ لوگوں سے گلے لگے اور عید کی مبارکباد بھی دیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وبا نے تمام انسانیت کو کسی نہ کسی طرح متاثر کیا، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اس وقت پوری دنیا کورونا وبا کےعالمی امتحان سے گزررہی ہے، اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزماتا ہے۔
دوسری طرف عیدلاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پرپاکستانی قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتاہوں، اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اورپوری ملت اسلامیہ کی عبادات اورقربانیاں قبول فرمائے، قربانی کا جذبہ عالمگیرحیثیت کا حامل ہے،کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثاراورقربانی کاجذبہ نہ ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سےجن مشکل حالات سے دوچار تھا، اب وہ حالات تبدیل ہورہے ہیں، ہماری معیشت درست سمت پرآچکی ہے، حکومتی اقدامات کےنتیجےمیں معاشی اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعےلوگوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، بہت جلد پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔