Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 21, 2021 02:36 pm views : 233

Location : Domestic Place

Multan- Pakistan wants peace, stability in Afghanistan: FM
  • Urdu

ملتان، بھارت اپنے مفادات کی خاطر خطے کا امن خراب نہ کرے، وزیر خارجہ کہتے ہیں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے کے نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں

ملتان میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی تسلی کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی، افغان سفیر کی بیٹی جن ٹیکسیوں میں بیٹھی ان کے ڈرائیورز کے بیانات ریکارڈ کیے۔ 700 گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا اور 250 کے قریب افراد سے شفاف پوچھ گچھ کی گئی ، اب ہم نتیجے کے قریب تک پہنچ چکے ہیں، حتمی نتیجے تک پہنچنےکے لیے افغان سفیر اور ان کی صاحبزادی کا تعاون درکار ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ وہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہناچانا چاہتے ہیں تو پھر آئیں اور ہمیں فون ڈیٹا تک رسائی دی جائے، اس حوالے سے ہم کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے، ہم نہیں چاہتے اس معاملے کو پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جائے۔
داسو ڈیم پر کام بند ہونے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن افواہیں پھیلاتے ہیں، ان کی خواہش ہوسکتی ہے کہ سی پیک کو متاثر کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ داسو ڈیم واقعے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، اس حوالے سے دونوں ملکوں کی تفتیشی ٹیمیں مشترکہ طور پر کام کررہی ہیں، ہم ان قوتوں کو بے نقاب کریں جو نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہو ، پاکستان اور چین مل کر ان کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی جیلوں سے 63 پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، انہوں نے وزیر اعظم کی درخواست پر پاکستانیوں کو رہا کیا ہے، عنقریب سعودی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن کے بین الاقوامی ایجنڈے میں رخنہ ڈال رہا ہے، ہم نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کی ہے کہ وہ بھارت کو سمجھائیں کہ وہ علاقائی مفادات کی خاطر پوری دنیا کے امن کو داؤ پر نہ لگائے۔ بھارت کا منفی رویہ خطے کے استحکام کے لیے مناسب نہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved