Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 21, 2021 02:38 pm views : 236

Location : Domestic Place

Rawalpindi- Maryam Nawaz is using non-parliamentary language against PM, Sheikh Rashid
  • Urdu

راولپنڈی، مریم نواز کشمیر میں وزیراعظم کےخلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہورہی ہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف ہائبرڈ وار چلا رہے ہیں اس لڑائی میں اصل ہتھیار میڈیا ہے، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بھی بیٹی ہے،چند گھنٹوں میں کوئی لڑٖکی 4 ٹیکسیاں بدلتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں امن و امان کا مسئلہ نہیں، لڑکی نے جتنی ٹیکسیاں بدلیں ان کے ڈرائیور ہمارے پاس ہیں، یہ اغوا نہیں گمشدگی کا معاملہ ہے کیونکہ جو اغوا کرتا ہے وہ مطالبات کرتا ہے۔ ہمیں اغوا کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ہماری تحقیقات کے مطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، افغان سفیر کی فیملی پاکستان آکر کیس لڑے اور ملزمان شناخت کرے۔
داسو ڈیم کے ملازمین کی بس کے حادثے کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو رہی ہے،اس واقعے سے متعلق وزارت خارجہ ہی بہتر بتا سکتی ہے، اس حوالے سے چینی سفارت خانے اوردفتر خارجہ مل کر بیان جاری کریں گے۔ وزیراعظم نے تمام سیکورٹی انتظامات درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں، وہ جو زبان استعمال کررہی ہیں وہ عمران خان کے خلاف ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved