Jul 21, 2021 02:41 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Journalist Arif Nizami passes away in Lahore
لاہور، پاکستان کے نامور صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے،عارف نظامی کا شمار ملک کے نامور صحافیوں میں ہوتا تھا
پاکستان کے معروف صحافی عارف نظامی لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، دو ہفتوں قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ وفات پا گئے۔
عارف نظامی کا شمار ملک کے نامور صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ دوہزار تیرہ میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت نے عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر عارف علوی نے عارف نظامی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو ياد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی عارف نظامی کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عارف نظامی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں عارف نظامی کے والد، میرے دادا او رتایا ہم سفر تھے، ان کی رحلت کا سُن کر دل بجھ گیا۔