Jul 22, 2021 04:50 pm
views : 210
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan's COVID-19 tally rises to 998,609 with 2,158 new cases
کورونا کیسز میں پھر اضافہ؛ مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ تیس فیصد ریکارڈ
ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2158 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 40 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 158 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 895 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 928 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 609 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 52 ہزار 752 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 525 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 59 ہزار 684 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔