Jul 22, 2021 04:50 pm
views : 220
Location : Different Places
Sukkur- Several injured as torrential rains devastate in Sukkur
سکھر میں طوفانی بارش، حادثات میں خاتون جاں بحق، دس افراد زخمی ہوگئے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد اور ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
دوسری طرف آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے اوقات میں پنجاب کے بعض شہروں، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث تین مکانات کی چھتیں گر گئیں۔
بارش کے باعث درخت گرنے سے مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔
ترجمان سیپکو کے مطابق طوفانی بارش کے نتیجے میں 60 فیڈرزٹرپ ہوئے جن میں سے 9 کی بجلی بحال کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ سکھر سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔