Jul 22, 2021 04:51 pm
views : 202
Location : Domestic Place
Sialkot- Maryam Nawaz has gone blind in hatred against PM Imran Khan: Firdous Ashiq Awan
کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، کشمیرکپتان کا ہو چکا،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، کشمیرکپتان کا ہو چکا، جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہو گئی ہے۔
معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں کومسترد کردیں گے، پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی۔ 25 جولائی کا دن کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ لٹو پٹو خاندان کی بہروپیہ آئیں بائیں شائیں کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں۔جس نااہل راجکماری کا اپنا چچا ساتھ نہیں اس مودی کے یار کی بیٹی کا کشمیری کیوں ساتھ دیں گے؟