Jul 22, 2021 08:25 pm
views : 202
Location : Different Places
Karachi- Remains Offal Of Slaughtered Animals On Karachi Streets
کراچی، لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں سڑکوں پر آلائشوں کے ڈھیر
کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور
فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں جانوروں کی قربانی کے بعد سڑکوں پر
آلائشوں کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔
عید الاضحیٰ کے پہلے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے قربانی کی جس کے بعد مختلف شہروں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دکھائی دیئے۔
لاہور
میں ویسٹ مینجمنٹ بھی آلائشیں ٹھکانے لگانے میں ناکام رہا۔ مختلف علاقوں
میں صبح قربان کئے گئے جانوروں کی آلائشیں اب بھی موجود ہیں۔
کراچی کے
علاقے لیاقت آباد نمبر نو میں گٹر کا پانی گلیوں میں آگیا، آلائشوں اور
گندے پانی سے علاقے میں تعفن پھیل گیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو عید پر
شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ بھی شہرِ قائد کی کئی سڑکوں اور
گلیوں میں جانوروں کی آلائشیں اب بھی پڑی ہوئی ہیں جس کے باعث تعفن کی وجہ
سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اختر احمد کا کہنا تھا کہ میں بفرزون سے آرہا ہوں جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہوئی ہیں اور بہت بدبو آرہی ہے۔
چفی
سنیٹی انسپکٹر جمشید زون کا کہنا تھا کہ ہم تقریبا سوا لاکھ کے قریب
آلائشیں اٹھا چکے ہیں اور آلائشوں کے ساتھ کچرا بھی اٹھا رہے ہیں،شہری
آلائشوں کو بروقت گھروں سے نکال کر ہمیں اطلاع دیں۔
محمد بلال کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،کوئی دیکھنے والا کوئی سننے والا نہیں ہے۔