Jul 22, 2021 08:31 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Karachi- Police arrested eight people for firing on buffalo
قربانی کے بھینسے کو گولیاں مارنے پر آٹھ افراد گرفتار کرلئے گئے
شہر
قائد میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بدک کر بھاگ گیا جس پر مقامی
افراد نے بے قابو بھینسے پر گولیاں برسادیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 8
افراد کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گزشتہ روز بھینسے
کو فائرنگ کرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا۔ مویشی کے مالک معین الرحمان نے
ناتجربہ کار قصائی منگوایا جس کی وجہ سے جانور بھاگ گیا۔
جانور قابو میں
نہ آیا تو مالک نے مسلح ساتھیوں کی مدد لی اور بھینسے پر شدید فائرنگ کی
گئی۔ کلاشنکوف، ریپیٹر اور ٹی ٹی کے ذریعے بھینسے کو نشانہ بنایاگیا اور
کئی مقامات پر اسے روکنے کے لیے فائرنگ کی گئی اور ٹانگ پر گولی لگنےسے
بھینسا زخمی ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرکے 8
مسلح افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ باقی 6 افراد کی تلاش جاری
ہے۔ اینیمل ایکٹ کی دفعہ سمیت مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس اسلحے کے لائسنس موجود ہیں۔