Jul 22, 2021 08:44 pm
views : 207
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan marks second Eid ul Adha overshadowed by coronavirus
عیدالاضحیٰ، دوسرے روز بھی قربانی کی ادائیگی جاری رہا
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کے سلسلے میں قربانی کی ادائیگی جاری ہے۔
ملک
بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، کہیں
تگڑے بیل گرائے جا رہے ہیں تو کہیں بپھرے اونٹوں کی قربانی کی جا رہی ہے۔
ہر سال کی طرح پہلے دن بات نہ سننے والے اور منہ مانگا معاوضہ مانگنےوالے قصائیوں کے مزاج بھی نیچےآ گئے ہیں۔
نمکین، بڑی عید پر دعوتوں کے اہتمام کا آغاز آج سے شروع ہے، پہلے روز جانور قربان کرنے والے آج مہمان بنیں گے۔
واضح
رہے کہ ملک کے متعدد بڑے شہروں میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی
آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قصائی
صدیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس بار لوگوں نے کم قربانی کی
ہے،لوگ پیسنے بچانے کے چکر اناڑی قصائیوں سے کام کرواتے ہیں جس سے انکا ہی
نقصان ہوتا ہے۔
محمد اسلم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باوجود لوگوں نے
اپنی حیثیت کے مطابق اچھی قربانی کی ہے،اس بار قصائیوں نے منہ پھاڑ کے پیسے
مانگے ہیں۔
محمد اختر کا کہنا تھا کہ قصائی اس باربہت ذیادہ پیسے مانگ رہے ہیں۔
قصائی فیصل کا کہنا تھا کہ اس سال بھی وہی ریٹ ہیں جو گزشتہ سال تھے۔