Jul 23, 2021 03:53 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,425 coronavirus cases, 11 deaths in 24 hours
کراچی، پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید گیارہ جانیں لے گیا جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار چار سو پچیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار 707، سندھ میں 3 لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، بلوچستان میں 29 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607، اسلام آباد میں 85 ہزار 230 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 899 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 215 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 23 ہزار 472 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 525 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 909، سندھ میں 5 ہزار 185، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 405، اسلام آباد میں 789، بلوچستان میں 321، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں 608 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔