Jul 23, 2021 04:05 pm
views : 287
Location : Domestic Place
Islamabad- Police is working effectively in Noor and Usman Mirza case: Fawad Chaudhry
اسلام آباد، نور اور عثمان مرزا کیس میں پولیس موثر کام کر رہی ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں پاکستان میں قانون سب سے طاقتور ہے
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نور مقدم اور عثمان مرزا کیس میں ہماری پولیس موثرطریقے سے کام کر رہی ہے۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جرائم ہر معاشرے میں ہوتے ہیں، جتنے بھی جرائم ہوئے ان سے مؤثر طریقے سے نمٹا گیا، لوگوں کو انصاف ملا ہے، ان 2 مقدمات میں بھی انصاف ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون سب سے طاقتور ہے، آئین اور قانون کے تحت فیصلے ہونے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو مراعات نہیں ملنے والی، انصاف ہوگا۔