Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 23, 2021 04:09 pm views : 226

Location : Domestic Place

Karachi- Sindh decides to reimpose coronavirus restrictions from July 26
  • Urdu

کراچی، سندھ حکومت کا پیر سے شاپنگ مالز، کاروبار شام چھ بجے بند کرنے کا حکم، وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے تعلیمی ادارے، شادی ہالز، تقریبات، درگاہیں سب بند کرنے کے احکامات دے دیئے۔ دکانیں، شاپنگ مالز اور مارکیٹس بھی شام 6 بجے بند ہونگی۔
 وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔ کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی، تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ جبکہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
 صوبے میں پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ ریسٹورنٹس میں انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ بند صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت ہوگی جبکہ پیر سے درگاہیں بھی بند کر دی جائیں گی۔ اجلاس میں جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دے کر سب بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کا پیغام بھیجنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور کہا ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کی جائے، ایسے سرکاری ملازمین جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کی تنخواہیں روکنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی۔ کراچی میں گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 21.58 فیصد تھی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved