Jul 23, 2021 04:13 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Islamabad- KKH is open for all typoes of traffic after relentless and sustained efoorts by FWO, ISPR
قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق قراقرم ہائی وے کھولنے کیلئے ایف ڈبلیو او نے دن رات انتھک محنت اور جانفشانی سے کام کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہےکہ قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قراقرم ہائی وے کھولنے کیلئے ایف ڈبلیو او نے دن رات انتھک محنت اور جانفشانی سے کام کیا، ہائی وے 20 جولائی کو گلگت بلتستان میں تتہ پانی اور رائے کوٹ کے درمیان 20 مقامات پر بند ہوئی تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خراب موسم اور مشکل حالات کے باوجود ایف ڈبلیو اوکی ٹیموں نے دن رات کام کرکے سڑک کھولی، اب قراقرم ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک جاسکتی ہے۔