Jul 23, 2021 04:15 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- unable to remove the ship from the sand, Operations Department
کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجودگی کا انکشاف، آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے بحری جہاز کو ریت سے نکالنے سے معذوری ظاہر کردی
کراچی کے ساحل، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحل کو ممکنہ آلودگی سے بچانے کے لیے جہاز سے فوری تیل نکالا جائے۔
واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز پھنس گیا ہے جسے نکالنے کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کارگو جہاز کو نکالنے کا کام شروع نہ کر سکی۔
آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے بحری جہاز کو ریت سے نکالنے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔