Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2021 01:38 pm views : 225

Location : Different Places

Islamabad- Pakistan logs in 1,841 coronavirus cases, 32 deaths in last 24 hours
  • Urdu

ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید 32 افراد جاں بحق

 پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 841 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 310 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 971 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 54 ہزار 122 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 535 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 63 ہزار 101 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 793 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 153 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 924 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 495 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 411 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 351 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 790 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 451 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 322 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 685 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 609 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 639 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved