Jul 24, 2021 04:00 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- Every enemy of Pakistan is close friend of Nawaz Sharif: Info Minister
ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔
اپنی
ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس
لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں،
نواز شریف کی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سب سے بڑے حلیف
حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ
صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ
روز سوشل میڈیا پر نواز شریف سے افغان صدر کے مشیر قومی سلامتی امور
حمداللہ محب کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، حمداللہ محب افغانستان
میں بد امنی اور طالبان کی پیش قدمی پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔