Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2021 06:39 pm views : 244

Location : Different Places

Islamabad- Pakistan asks UN to hold India accountable over Pegasus spying
  • Urdu

پیگاسس، کے ذریعے جاسوسی، پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

دفتر خارجہ نے بھارت کے زیر استعمال اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سافٹ ویئر 'پیگاسس' کا معاملہ سامنے آنے پر اقوام متحدہ سے تحقیقات اور بھارت کو احتساب کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال کرنے والے سافٹ ویئر سے متعلق اطلاعات کی روشنی میں ہم اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے، حقائق کو سامنے لانے اور بھارت کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے صحافیوں، ججز، سفارت کاروں، سرکاری اہلکاروں، سماجی حقوق کے کارکنوں اور عالمی رہنماؤں کے فون اور کمپیوٹرز ہیک کرنے کے لیے اسرائیلی ساختہ اسپائی ویئر کا استعمال کیا۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جاسوسی سے متعلق بھارتی آپریشن کی اطلاعات پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے جس میں دیگر کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان یہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ’نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیوں‘ نے ریاست کے ذمہ دارانہ طرز عمل کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں یہ بات منظر عام پر آئی تھی کہ بھارت ان ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کی کمپنی کے جاسوسی کے سافٹ ویئر کا استعمال کر رہا تھا، جس کے ذریعے دنیا بھر میں صحافیوں، حکومتی عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے اسمارٹ فونز کی کامیاب نگرانی کی جاتی رہی ہے اور اب رپورٹ میں مختلف شخصیات کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بھی بھارت کے نشانے پر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق میڈیا کے 17 اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ کم از کم ایک مرتبہ عمران خان کے زیر استعمال رہنے والا موبائل نمبر بھارت کی فہرست میں تھا۔
اسرائیلی جاسوسی کمپنی 'پیگاسس' کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ، گارجین، لی مونڈے اور دیگر اداروں کے اشتراک سے انکشافات کیے گئے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت میں زیر نگرانی رہنے والے نمبروں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان سمیت سیکڑوں نمبر پاکستان سے تھے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved