Jul 24, 2021 06:43 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Haleem Adil Shiekh Slams Sindh Govt over Cleaning arrangements on eid
کراچی شہر آلائشوں کا ڈھیر بن گیا ہے ،حلیم عادل شیخ
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر آلائشوں کا ڈھیر بن گیا ہے پہلے ہی کچرا کم تھا کہ آلائشوں کی بھی مار لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے متعدد شہر بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات سب چین کی بانسری بجا کر سورہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک ڈفیکٹو وزیراعلیٰ بنا کر صوبے کو چلانے کی پریکٹس کی جارہی ہے۔
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سرخی پاؤڈر لگوالو، پیسوں کے بیگ لے جاؤ یا کچھ بھی کرلو 25 جولائی کو جیت صرف کپتان کی ہوگی۔