Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2021 06:44 pm views : 221

Location : Domestic Place

Islamabad- Sheikh Rasheed ready to send a charter plane for Nawaz Sharif
  • Urdu

نواز شریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ بھیجوں گا، شیخ رشید

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد کل شام لال حویلی کے باہر سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا، مجھے شک ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے ایک سیٹ زیادہ لے گی، اپوزیشن نے ابھی سے رونا دھونا شروع کردیا ہے، ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، ساس اور بہو کی لڑائی ہو تو کہتے ہیں ڈی چوک جارہاہوں، میرے دل کا جانی بلاول کہتا ہے میں کشمیر میں آرہا ہوں، اس کا راستہ کون روک سکتا ہے، اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں تین سال گزر گئے ہیں اور صرف ایک سال باقی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان نے ملک کو لوٹ لیا اور قوم کو سزادی، یہ برینڈڈ کپڑے پہنیں گے تو غریبوں نے پھٹے کپڑے ہی پہننے ہیں، سوشل میڈیا کے مطابق نوازشریف سے را کے ایجنڈ مل رہے ہیں، آپ مودی سے پگڑی بدلتے ہیں تو آپ کہاں سے کشمیری ہیں، خود کو کشمیری کہتے ہیں کیا وہاں کا ڈومیسائل آپ کے پاس ہے، میں 100 فیصد کشمیری ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے، پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی، اصل کام وزیراعظم عمران خان نے کیاہے اور وہی کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کریں گے،
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھائی سے ڈرے ہوئے ہیں اور بچارے لاپتہ ہیں، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی، ہم پر کشمیر فروشی کے الزام لگائے گئے، نوازشریف اب کیوں واویلا کررہے ہیں، آپ  صبح واپسی کا اعلان کریں میں آپ کو چارٹرفلائٹ دوں گا، فول پروف سیکیورٹی دوں گا، پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو چکی ہے، میڈیا پر کھیلنا ہے تو سب سے بڑا لیڈر میں ہوں،
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہا چار سے چھ ماہ اہم ہیں بھارت اور اسرائیل ہائبرڈ وار کررہاہے، افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں ہوا لاپتہ یا گمشدگی تھی، چار ٹیکسیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے تحقیق کی،  اگر اسلام آباد کا امن وامان اتنا خراب تھا تو ٹیکسیاں کیسے بدلی، افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں، پاکستانی فوج اور رینجرز سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیے موجود ہے، چین سے پاکستان کی دوستی لازوال ہے، داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved