Jul 25, 2021 07:23 pm
views : 517
Location : Different Places
Muzaffarabad- Polling comes to an end in violence-marred AJK elections; 2 PTI workers killed, 5 policemen beaten up
آزاد کشمیر انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
آزاد
جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے
شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن نے
آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات
کئے۔
آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے
گئے۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے
چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے
گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب نتائج آنے کے بعد کیا
جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے فوج، ایف
سی، رینجرز اور پولیس کی خدمات بھی حاصل کیں۔ انتخابات میں رائے دہندگان کی
تعداد 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مرد رائے
دہندگان کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ سے
زائد ہے۔
ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہے جبکہ مسلم کانفرنس، جماعت
اسلامی اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔
آزاد
کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ
ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹ ڈالے
گئے۔
پاکستان کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے 6 نشستیں وادی کشمیر اور 6 جموں کے مہاجرین کے لئے مختص ہیں۔