کراچی میں نور مقدم کے قتل کے خلاف مظاہرہ
کراچی میں شہریوں کی جانب سے اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں مردوخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے،مظاہرین نے ملزم کو سخت ست سخت سزا دینے کے ساتھ پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم کو پھانسی کی سخت سزا دینی چاہیے۔
ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہماری بچی تو چلی گئی لیکن ہمیں اس کے خون کا انصاف چاہیے۔
ایک اور لڑکی کا کہنا تھا کہ کہ ہمیں اس معاشرے سے کوئی امید نہیں ہے،لیکن پھر بھی نکلے ہیں کہ شاید مقدم کو انصاف مل جائے۔
ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پوری قوم ہمارا ساتھ دے اور نور مقدم کو انصاف دلایا جائے۔