کراچی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، ڈیلٹا وائرس کے مریضوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مہلک وائرس مزید بتیس زندگیاں نگل گیا،تین ہزار سات سو باون نئے مریض سامنے آگئے
پاکستان
بھر میں کورونا وباء دوبارہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرنے لگی ہے جس کے
بعد مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے سات فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار سات سو باون نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 238، سندھ میں 3 لاکھ 67 ہزار 92، خیبر پختونخوا
میں ایک لاکھ 41 ہزار 925، بلوچستان میں 29 ہزار 571، گلگت بلتستان میں 7
ہزار 747، اسلام آباد میں 85 ہزار 780 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 93 کیسز
رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے مریضوں میں اضافےکے حوالے سے ڈاکٹر جمیلہ کا کہنا تھا کہ
ملک
بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ
24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 947 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 27 ہزار
599 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے
والوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 944، سندھ میں 5 ہزار
833، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 420، اسلام آباد میں 793، بلوچستان میں 325،
گلگت بلتستان میں 123 اور آزاد کشمیر میں 610 مریض جان سے ہاتھ دھو
بیٹھے۔
ڈیلٹا وائرس کے کیسز میں اضافے پر ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ
کورونا
کےبڑھتے کیسز اور صورتحال مزید تشویشناک ہونے کے پیش نظر سندھ حکومت کی
جانب سے ایک بار پھر عائد کردہ پابندیوں کا نفاذ ہوگیا ہے۔ جس کے باعث
مارکیٹیں شام چھ بجے بند کرادی گئیں۔