Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 26, 2021 12:51 pm views : 233

Location : AJK

AJK- Unofficial results, PTI emerges as single largest party in AJK polls
  • Urdu

آزاد کشمیرانتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا،مریم نواز نتائج تسلیم کرنے سے انکاری، شہباز گل بولے آپکے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے،فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن اپنی قیادت وسیاست دونوں پر نظرثانی کرے

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پینتالیس میں سے بیالیس نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے پچیس نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے نو اور مسلم لیگ ن نے چھ نشستیں حاصل کی ہیں۔ اسکے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایل اے سکس باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر تنازعہ کے باعث نتائج روک لئے گئے، ان چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہو گا۔ اس حلقے کے 163 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے سردار میر اکبر کو پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان پر 196 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ذرائع کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021 میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کئے، جس کی شرح 32.5 فیصد بنتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 4لاکھ 91ہزار 91 ووٹ لئے جس کی شرح 25.65 بنتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لئے جس کی شرح 18.28 فیصد بنتی ہے۔
آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی پر آزادکشمیرکے انتخابات میں تشدد اوردھاندلی کاسہارا لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی میں ناکام رہا۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی نتائج پر اپنی ٹویٹ کیا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی۔ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے اور نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔
ادھر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں۔ پھر ماننا پڑا۔ اب یہ بھی ماننا پڑے گا بیگم صفدر صاحبہ۔
دوسری جانب وزیرمملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی آپ نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیا ہے، کشمیر کی عوام نے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف بات نہ کرنے والی (ن) لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے، کش

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved