Jul 26, 2021 01:55 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- Accused in Noor murder case remanded for two more days
اسلام آباد، نورمقدم قتل کیس میں ملزم کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، عدالت نے پولیس کو ملزم سے تفتیش کرکے اٹھائیس جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا
عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تھانہ کوہسار پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کے سامنے پیش کیا، ملزم کو سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔
سرکاری وکیل ساجد چیمہ کا کہنا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر سے پسٹل ریکور کرلیا گیا ہے، اب اس سے موبائل ریکور کرنا ہے۔ لہذا عدالت ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔
ملزم نے عدالت کے سامنے انگریزی زبان میں کہا کہ میں سن نہیں سکتا۔ جس پر عدالت نے ملزم کو روسٹرم پر لانے کی ہدایت کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ پولیس نے ملزم سے جو ریکوری کرنی تھی کر چکے، اب مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے، کوئی قانونی پوائنٹ بھی نہیں کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
مقتولہ کے والد شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے بھی عدالت کے سامنے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی حمایت کرتے ہوئے عدالت کو مؤقف دیا کہ کیس میں مزید دفعات لگی ہیں، شریک ملزمان بھی گرفتار ہوئے، عدالت ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔
قبل ازیں اسلام آباد پریس کلب کے باہر نور مقدم کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔اس موقع پر نور مقدم کیلئے دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر آمنہ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ
شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں مرد خواتین بچے اور بوڑھوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
تعزیتی تقریب میں شریک عالمی شہرت یافتہ گلوکار عدنان سمیع کے بھائی جنید سمیع خان کا کہنا تھا کہ
تعزیتی تقریب کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔
تعزیتی تقریب میں شامل سید حسنین زیدی کا کہنا تھا کہ
تعزیتی تقریب کے شرکاء نے نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔