Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 26, 2021 03:00 pm views : 227

Location : Domestic Place

Islamabad- If Nawaz Sharif wants to come back, can be given a chartered plane immediately: Sheikh Rashid
  • Urdu

اسلام آباد، آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کشمیر الیکشن سے متعلق جو کہا وہی ہوا، اپوزیشن دوہزار تئیس میں بھی دھاندلی کا رونا روئے گی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ  پیپلزپارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ، اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، ملزم کے والد کو گرفتار کیا ہے، ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔نور مقدم کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسی ہفتے کابینہ میں پیش کیے جائیں گے، ملزمان کے نام فوری طور پر پی آئی این ایل میں ڈال دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان پالیسی پر فیصلہ فارن آفس نے کرنا ہے، ہماری سول آرمڈ فورسز بارڈر پر لگی ہوئی ہیں، افغان آرمی آفیسرز آج یا کل واپس چلے جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نادرا میں تصحیح اور تجدید کا نیا نظام لانے لگے ہیں، تصدیق، تجدید اور تصحیح کی نئی پالیسی لارہے ہیں، جو شناختی کارڈ مشکوک ہوں گے ان کو میسج بھیجیں گے، دیکھیں گے کہ کوئی غیرذمہ دار شخص پاکستان کے شناختی کارڈ سے فائدہ تو نہیں اٹھارہا، جو غیرملکی بغیر ویزا تجدید کے پاکستان میں ہیں وہ 14 اگست تک پاکستان چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کے ساتھ پگڑی بدل سکتے ہیں، اگر نوازشریف وآپس آنا چاہیں تو انہیں فی الفور چارٹرڈ طیارہ دیا جا سکتا ہے۔یہ اب نام کے ساتھ میاں نہیں لکھتے، یہ کشمیر کے ٹھیکیدار کدھر سے بن گئے، کشمیر میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہے، بیروزگاری کا سمندر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے، اینٹی آرمی، اینٹی اسٹبلشمنٹ، اینٹی عمران خان، انہوں نے کل آخری پیغام دیا ہے کہ وہ بڑی تکلیف میں ہیں، ہم ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں، چارٹرڈ جہاز دینے کو تیار ہیں، وہاں بیٹھ کر اینٹی اسٹیٹ اور اینٹی عمران خان تقریریں نہ کریں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved