Jul 26, 2021 03:50 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- The owner of the ship applied for an insurance claim
کراچی سی ویو پر پھنسے جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ، جہاز کے مالک نے انشورنس کلیم کی درخواست دیدی، جہاز کو ہوئے نقصان کے تخمینے کے بعد کلیم کی رقم کا تعین ہوگا
کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے ٹگ بوٹس کو آپریشن کی اجازت نہیں مل سکی، جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ ہے۔
ٹگ بوٹس کل صبح سے کراچی میں اجازت اور انتظامات مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔
کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگ ٹین سیونٹی سیون جہاز کے مالک نے انشورنس کلیم کی درخواست دے دی، جہاز کو ہوئے نقصان کے تخمینے کے بعد کلیم کی رقم کا تعین ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیم کے تخمینے کیلئے نجی کمپنی نے تیاریاں شروع کردیں، انشورنس کلیم لاکھوں ڈالرز ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریبا 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔