Jul 20, 2021 07:50 pm
views : 190
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's iconic climber Ali Sadpara's body found on K2
اسلام آباد، قومی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی،الپائن ایڈوینچر گائیڈز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا
قومی ہیرو اور کے ٹو پہاڑی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہِ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے۔
اس حوالے سے کوہِ پیماؤں کے لیے پہاڑیوں کو سر کرنے کے انتظامات کرنے والی کمپنی الپائن ایڈوینچر گائیڈز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔
اس پیغام میں کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علی سدپارہ کی لاش کے 2 کی پہاڑی کے بوٹل نیک مقام سے 300 میٹرو دور ملی ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری کے دوران کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔
قومی ہیرو کو تلاش کرنے کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے متعدد کوششیں کی گئیں، آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے 7 ہزار میٹر بلندی تک پرواز کی تھیں، تاہم سخت سرد موسم کے باعث لاش نہیں مل سکی تھی۔
بعدازاں گلگت بلتستان حکومت کے وزیر راجہ ناصر علی خان نے کہا تھا کہ محمد علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے، جبکہ حکومت، فوج اور لواحقین سب اس رائے پر متفق ہیں۔