Jul 27, 2021 01:30 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,262 coronavirus cases, 39 deaths in 24 hours
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید انتالیس افراد کی زندگیاں اجاڑ دیں جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار دو سو باسٹھ نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695، سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، بلوچستان میں 29 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798، اسلام آباد میں 85 ہزار 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 412 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 964، سندھ میں 5 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 423، اسلام آباد میں 796، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 124 اور آزاد کشمیر میں 614 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔